Posts

Surah Al Fatiha

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ(1)  الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ(2)  مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ(3)  اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ(4)  اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(5)  صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ(7)

Surah Al Fatiha ≫ Ayat 6 ≫ Translation ≫ Tafsir

  صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰغَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ(7) ترجمہ: کنزالایمان راستہ اُن کا جن پر تُو نے احسان کیا،   نہ ان کا جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے احسان کیا   نہ کہ ان کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔ تفسیر: ‎صراط الجنان { صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ : ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے احسان کیا۔}یہ جملہ اس سے پہلی آیت کی تفسیر ہے کہ صراطِ مستقیم سے مراد ان لوگوں کا راستہ ہے جن پر  اللہ   تعالیٰ نے احسان و انعام فرمایااور جن لوگوں پر  اللہ   تعالیٰ نے اپنا فضل و احسان فرمایا ہے ان کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے: ’’ وَ مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ فَاُولٰٓىٕكَ مَعَ الَّذِیْنَ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَ الصِّدِّیْقِیْنَ وَ الشُّهَدَآءِ وَ الصّٰلِحِیْنَۚ-وَ حَسُنَ اُولٰٓىٕكَ رَفِیْقًا ‘‘ ( النساء: ۶۹ ) ترجمہ ٔ  کنزالعرفان :اور جو  اللہ  اور رسول کی اطاعت کرے تو وہ ان لوگوں کے ساتھ ہو...

Surah Al Fatiha ≫ Ayat 5 ≫ Translation ≫ Tafsir

  اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(5) ترجمہ: کنزالایمان ہم کو سیدھا راستہ چلا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ تفسیر: ‎صراط الجنان {  اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ : ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔} اللہ  تعالیٰ کی  ذات و صفات کی معرفت کے بعد اس کی عبادت اور حقیقی مددگار ہونے کا ذکر کیا گیا اور اب یہاں سے ایک دعا سکھائی جا رہی ہے کہ بندہ یوں عرض کرے: اے  اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ،تو نے اپنی توفیق سے ہمیں سیدھاراستہ دکھا دیااب ہماری اس راستے کی طرف ہدایت میں اضافہ فرما اور ہمیں اس پر ثابت قدم رکھ۔   صراطِ مستقیم کا معنی: صراطِ مستقیم سے مراد’’عقائد کا سیدھا راستہ ‘‘ہے، جس پر تمام انبیاء کرام     عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام      چلے یا اِس سے مراد’’اسلام کا سیدھا راستہ‘‘ہے جس پرصحابۂ    کرام    رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ، بزرگانِ دین اور اولیاءِ عِظام    رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ     چلے جیسا کہ اگلی آیت میں موجود بھی ہے اور یہ راستہ اہلسنّت کا ہے کہ آج تک او...

Surah Al Fatiha ≫ Ayat 4 ≫ Translation ≫ Tafsir

  اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ(4) ترجمہ: کنزالایمان ہم تجھی کو پوجیں اور تجھی سے مدد چاہیں۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں ۔ تفسیر: ‎صراط الجنان { اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُ : ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔} ا س سے پہلی آیات میں بیان ہوا کہ ہر طرح کی حمد و ثنا کا حقیقی مستحق  اللہ  تعالیٰ ہے جو کہ سب جہانوں کا پالنے والا، بہت مہربا ن اور رحم فرمانے والا ہے اور اس آیت سے بندوں کو سکھایا جارہا ہے کہ  اللہ    تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنی بندگی کا اظہار یوں کرو کہ اے  اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ، ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں کیونکہ عبادت کا مستحق صرف تو ہی ہے اور تیرے علاوہ اور کوئی اس لائق ہی نہیں کہ اس کی عبادت کی جا سکے اور حقیقی مدد کرنے والا بھی تو ہی ہے۔تیری اجازت و مرضی کے بغیر کوئی کسی کی کسی قسم کی ظاہری، باطنی، جسمانی روحانی، چھوٹی بڑی کوئی مدد نہیں کرسکتا۔ عبادت اور تعظیم میں فرق: عبادت کامفہوم بہت واضح ہے، سمجھنے کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ کسی کو عبادت کے لائ...