Surah Al Fatiha ≫ Ayat 5 ≫ Translation ≫ Tafsir
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ(5) ترجمہ: کنزالایمان ہم کو سیدھا راستہ چلا۔ ترجمہ: کنزالعرفان ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔ تفسیر: صراط الجنان { اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ : ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔} اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کی معرفت کے بعد اس کی عبادت اور حقیقی مددگار ہونے کا ذکر کیا گیا اور اب یہاں سے ایک دعا سکھائی جا رہی ہے کہ بندہ یوں عرض کرے: اے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ ،تو نے اپنی توفیق سے ہمیں سیدھاراستہ دکھا دیااب ہماری اس راستے کی طرف ہدایت میں اضافہ فرما اور ہمیں اس پر ثابت قدم رکھ۔ صراطِ مستقیم کا معنی: صراطِ مستقیم سے مراد’’عقائد کا سیدھا راستہ ‘‘ہے، جس پر تمام انبیاء کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام چلے یا اِس سے مراد’’اسلام کا سیدھا راستہ‘‘ہے جس پرصحابۂ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ ، بزرگانِ دین اور اولیاءِ عِظام رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ چلے جیسا کہ اگلی آیت میں موجود بھی ہے اور یہ راستہ اہلسنّت کا ہے کہ آج تک او...
Comments
Post a Comment