Surah Al Fatiha ≫ Ayat 3 ≫ Translation ≫ Tafsir

 مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ(3)

ترجمہ: کنزالایمان
روزِ جزاء کا مالک۔
ترجمہ: کنزالعرفان
جزا کے دن کامالک۔

تفسیر: ‎صراط الجنان

{مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِ:جزا کے دن کامالک۔} جزا کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے کہ ا س دن نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں کو ثواب ملے گا اور گناہگاروں اور کافروں کو سزا ملے گی جبکہ’’مالک‘‘ اُسے کہتے ہیں جو اپنی ملکیت میں موجود چیزوں میں جیسے چاہے تصرف کرے۔ اللہ تعالیٰ اگرچہ دنیا و آخرت دو نوں کا مالک ہے لیکن یہاں ’’قیامت‘‘ کے دن کو بطور خاص اس لئے ذکر کیا تاکہ اس دن کی اہمیت دل میں بیٹھے۔ نیز دنیا کے مقابلے میں آخرت میں اللہ تعالیٰ کے مالک ہونے کا ظہور زیادہ ہوگا کیونکہ اُس دن کسی کے پاس ظاہری سلطنت بھی نہ ہوگی جو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں لوگوں کو عطا فرمائی تھی، اس لئے یہاں خاص طور پر قیامت کے دن کی ملکیت کا ذکر کیا گیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Surah Al Fatiha ≫ Ayat 6 ≫ Translation ≫ Tafsir

Surah Al Fatiha ≫ Ayat 5 ≫ Translation ≫ Tafsir

Surah Al Fatiha